ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کاکجریوال سرکارکے خلاف مظاہرہ، دہلی میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں کمی کا مطالبہ 

کانگریس کاکجریوال سرکارکے خلاف مظاہرہ، دہلی میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں کمی کا مطالبہ 

Tue, 09 Nov 2021 21:51:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 9 نومبر (آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے منگل کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار کی قیادت میں پارٹی کے کئی لیڈران اور کارکنان نے یہاں دہلی سکریٹریٹ کے قریب دھرنا دیا۔اس موقع پر انیل کمار نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ اروندکجریوال پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ’پنجاب ماڈل‘ کو کب نافذ کریں گے؟۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 10 روپے اور 5 روپے ویٹ کم کر دیا ہے۔کجریوال جی اسے کب کم کریں گے؟ پنجاب جا کر دہلی ماڈل کی بات کرتے ہیں، دہلی میں پنجاب ماڈل کب نافذ کریں گے؟۔صارفین کو راحت دینے کے لیے مرکزی حکومت نے 3 نومبر کو پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد پنجاب سمیت کئی ریاستی حکومتوں نے ایندھن پر ویٹ میں کٹوتی کی ہے۔


Share: